پاکپتن:2کمسن بچے گڑھے میں گر گئے ، ایک جاں بحق
پاکپتن (خبرنگار)پاکپتن میں 2کمسن بچے گندے پانی کیلئے بنائے گئے گڑھے میں گر گئے ، ایک جاں بحق،دوسرے کو بچالیا گیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں 71 ای بی میں پیش آیا جہاں رشید نامی شخص نے گھر کے باہر گندے پانی کیلئے گڑھا کھو د رکھا تھا،گزشتہ شب گلی سے گزرتے ہوئے 8 سالہ سکندر عباس اور7 سالہ نواب اس میں جا گرے جس کے نتیجہ میں سکندر عباس دم توڑ گیا جبکہ وہاں موجود اہل علاقہ نے دوسرے بچے 7 سالہ نواب کو بحفاظت باہر نکال لیا ۔متوفی سکندر کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔تھانہ صدر پولیس نے کمسن متوفی کے والد عباس کی مدعیت میں رشید نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments