نوشہرہ :کارکی ٹکرسے زخمی بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی
حادثے میں جاں بحق بہن بھائیوں کی تعداد 2 ہو گئی ،سپرد خاک کر دیا گیا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )کار کی ٹکر سے زخمی کمسن بچی بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی، حادثے میں جاں بحق بہن بھائیوں کی تعداد دو ہوگئی، جاں بحق بچے کی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے رہائشی نوید احمد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گوجرانوالہ سے واپس نوشہرہ ورکاں آتے ہوئے لالہ پور کے قریب کار نمبر AET-323کی ٹکر سے شدیدزخمی ہوا جبکہ 4 سالہ ایان نوید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بہن مریم نوید سمیت خاندان کے دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے تھے مریم نوید کو تشویشناک حالت میں چلڈرن ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ایان نوید کونمازِ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments