سیلاب متاثرین کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں : وزیراعظم

سیلاب متاثرین کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں : وزیراعظم

صوبائی اداروں اورپی ڈی ایم ایز کیساتھ موثررابطے قائم کریں :شہبازشریف

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ موثر رابطے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سنٹر میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ موثر رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک کی موسمیاتی صورتحال، بالخصوص مون سون بارشوں پرسیلابی صورتحال اورمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...