قصور:ورکشاپ پر جھگڑا، ملازم نے چھری سے مالک کو قتل کردیا

قصور:ورکشاپ پر جھگڑا، ملازم  نے چھری سے مالک کو قتل کردیا

قصور، تھہ شیخم(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)قصور کے علاقہ راجہ جنگ کی ٹریکٹر ورکشاپ پر جھگڑے کے دوران ملازم نے چھری کے وار کرکے نوجوان مالک کو قتل کردیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ جھگیاں میواتیاں کے قریب 28 سالہ عمران میو کا رائیونڈ کے رہائشی مقصود میو کے ساتھ مبینہ طور پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مقصود نے عمران کے سینے پر چھری کے وار کیے ، جس کے نتیجے میں وہ موقع  پر ہی دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ مقتول عمران ٹریکٹر مرمت کرنے کی ورکشاپ چلاتا تھا جہاں مبینہ ملزم مقصود کام کرتا تھا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات اور دیگر حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...