چونیاں:ذہنی معذور خاتون کو اغوا قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی

چونیاں:ذہنی معذور خاتون کو اغوا قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی

الہ آباد،تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار) چونیاں کے علاقہ الہ آباد میں ذہنی معذور 33سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کرکے رسیوں سے باندھ کر لاش راجیہ بھانہ نہر میں پھینک دی گئی،

 ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہو نے پر پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کی، تاہم شناخت نہ ہونے کے باعث اسے لاوارث قرار دیکر دفن کر دیا گیا۔ سوشل میڈیاپر تصویروائرل ہونے پر لواحقین نے پہچان لیا ، متوفیہ کی شناخت 33سالہ نجمہ الہ آباد کے نام سے ہوئی ۔متوفیہ کے بھائی یونس نے پولیس کو اندراج مقدمہ کی تحریری  درخواست میں شبہ ظاہرکیاکہ بہن نجمہ کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کے بعدمبینہ طورپر قتل کیا ہے ۔پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ لاش کی حالت اور ہاتھ پاؤں بندھے ہونے کے معاملے نے واقعہ کو مزید پراسرار بنا دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...