شہرمیں 10وارداتیں،7افرادسے 19لاکھ لوٹ لئے

شہرمیں 10وارداتیں،7افرادسے 19لاکھ لوٹ لئے

انارکلی ، اسلامپورہ ،برکی کے علاقوں سے 3شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی وچوری کی10 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔بادامی باغ میں محسن سے 4لاکھ 35ہزار و موبائل، کوٹ لکھپت میں ارسلان سے 4 لاکھ 15ہزار و موبائل ، رائیونڈ میں اظہر سے 4لاکھ وموبائل ،ملت پارک میں حمزہ سے 3لاکھ 25ہزار وموبائل ، گڑھی شاہو میں قدیر سے 3لاکھ وموبائل ودیگر سامان ،کاہنہ میں ساجد سے 30 ہزار و موبائل ،نولکھا کے علاقے میں واصف سے 20 ہزار اور موبائل چھین لیا گیا۔انارکلی سے شاہد، اسلامپورہ سے اکمل اور برکی سے مجاہد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...