کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں فیصل نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھتیجا محمد ذیشان کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا اور جی ٹی ایس چوک پہنچا۔ جہاں سے نامعلوم ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر اسے قابو کرکے اغواء کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments