اٹھارہ ہزاری:کمسن لڑکے سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ

اٹھارہ ہزاری:کمسن لڑکے سے  مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )نواحی علاقے واصو میں 15 سالہ کمسن لڑکے کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے عتیق الرحمن کے ساتھ مبینہ طور پر متعدد افراد نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں مدثر عرف بھومی بلوچ سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملز موں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...