دکاندار باپ بیٹے اور بھتیجے پر تشدد ،ملزم سامان، 50ہزار بھی لے گئے
راہوالی(نمائندہ خصوصی)ملزموں کا دکاندار باپ بیٹے اور بھتیجے پر تشدد ، پسٹل کے بٹ اور آہنی راد مار مار کر شدید زخمی کردی۔ا دکان کا سامان اور دوران لڑائی جیب سے 50ہزار روپے بھی نکال کر لے گئے ۔
محلہ سید پورہ کا رہائشی نعیم اپنے بیٹے طیب اور بھتیجے شعیب کے ہمراہ دکان پر دن دو بجے بیٹھاہوا تھا کہ ملزم عبداﷲ چڈھر ،عمر عرف عمری قوم فقیر آٹھ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ساکنان لمبانوالی روڈ بردستی دکان میں گھس گئے اور تشدد کرنا شروع کردیا اس دوران عمر عرف عمری نے پسٹل کا بٹ بیٹے طیب کے سرپر مارا جس سے اسکا سر پھٹ گیا ملزم عبداﷲ نے لوہے کا راڈ مار کر بھتیجے شعیب کا سر پھاڑ دیا باقی ملزم ملکر تشدد کرتے اورقتل کی دھمکیاں دیتے رہے ۔ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کروادیاگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments