نصیرآباد، قصور:2افراد ٹرین تلے آکر ، تیسرانشے سے چل بسا
ٹرین کی زد میں آنیوالے بزرگ کی معراج کے نام سے شناخت، ذہنی معذور کی نہ ہوسکی
لاہور،قصور(کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا) لاہورکے علاقہ نصیر آباد میں ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 35 سالہ نامعلوم ذہنی معذور شخص جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔ ادھر کوٹ لکھپت کے علاقہ گجر کالونی سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، ذرائع کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔علاوہ ازیں تھانہ صدر قصور کے علاقہ بھٹی ہسپتال کے قریب 75 سالہ بزرگ ٹرین تلے آجانے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریلوے ٹریک پر بزرگ شخص کے بے ہوشی کی حالت میں پڑ ے ہونے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو بزرگ کا سر بری طرح کچلا ہوا جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی شدید چوٹیں تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دیدیا۔متوفی کی شناخت 75سالہ معراج کے نام سے ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments