2پولیس مقابلے ،ایک ڈاکو ہلاک،2گرفتار،2فرار ہوگئے

 2پولیس مقابلے ،ایک ڈاکو ہلاک،2گرفتار،2فرار ہوگئے

ساہیوال میں ڈکیتی کر کے فرار ہونے والا ڈاکو جعفر مارا گیا،2ساتھی بچ نکلے الہ آباد میں مقابلے کے بعد ایک ڈاکو پولیس،دوسرا دیہاتیوں نے قابو کر لیا

ساہیوال،الہ آباد(خبرنگار،نمائندہ دنیا )2پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے جبکہ2کو گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے زم زم ٹاؤن کے قریب 3 ڈاکو ایک شہری مددعلی سے رات کے وقت موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر تھانہ فتح شیر پولیس نے تعاقب شروع کر دیا جس پر ڈاکوئوں نے پولیس کی گاڑی پرفائرنگ شروع کردی ،جوابی کارروائی پر ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کر فصلوں میں فرار ہو گئے ،فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ملزم جعفر زخمی حالت میں ملا جس کے قبضہ سے پستول برآمد ہوا جبکہ دیگر ملز م فرار ہو گئے ، زخمی ملزم بعدازاں دم توڑ گیا ، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ادھر الہ آباد کے علاقے ببر کھائی میں پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال چوکی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ کے بعد دو ملزم گرفتار کر لئے گئے ، اہلکاروں نے ایک ڈاکو کو خود قابو کیا جبکہ دوسرے کو مقامی دیہاتیوں نے فصلوں میں گھیر کر پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...