مسافر ٹرین کی زد میں آکر ذہنی معذورخاتون جاں بحق

 مسافر ٹرین کی زد میں آکر  ذہنی معذورخاتون جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسافر ٹرین کی زد میں آکر 65 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جمیلہ بی بی کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور وہ صبح سے گھر سے لاپتہ تھی۔ذ رائع کے مطابق جمیلہ بی بی ڈسٹرکٹ جیل کے قریب کراچی سے فیصل آباد جانے والی مسافر ٹرین پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں، تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ریلوے پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفیہ کی نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...