سمندری:گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا
ظفر اقبال نے اہلیہ حلیمہ کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا، مو قع پر دم توڑ گئی ملزم فرار ہوگیا،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی
سمندری (نمائندہ دنیا)تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک نمبر 225 گ۔ب میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ظفر اقبال نے گھریلو تنازع پر اپنی اہلیہ حلیمہ کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ حلیمہ نے ملزم سے دوسری شادی کر رکھی تھی۔واقعہ کے بعد ملزم ظفر اقبال موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ ترکھانی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments