رزلٹ سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی کی کوشش

 رزلٹ سے دلبرداشتہ طالبہ  کی خودکشی کی کوشش

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )کوٹ کبیر میں نہم جماعت کے رزلٹ میں دو مضامین میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ طالبہ نے مبینہ طور پر گھر میں موجود زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کی کوشش کی،

تاہم بروقت طبی امداد ملنے پر اس کی جان بچا لی گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نویں جماعت کا رزلٹ جاری ہوا، جس میں طالبہ دو مضامین میں ناکام ہوگئی۔ خراب رزلٹ کے باعث وہ ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہوگئی ۔اور گھر میں موجود فرنیل کی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا، جہاں شعبہ حادثات میں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اس کا معدہ واش کیا۔ بروقت علاج کے بعد طالبہ کی حالت سنبھل گئی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...