سمن آباد ، مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد میں ڈاکوؤں کے پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سمن آباد پولیس نے ڈونگی گراؤنڈ ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔۔۔
دوران ناکہ بندی 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا۔ملزمان نے موٹر سائیکل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش تو پولیس کی جانب سے تعاقب کیا گیا ،دو ملزمان موقع سے فرار جبکہ ایک ملزم شیراز ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔فرار ڈاکوؤں کی شناخت آصف اور عمران کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ جس کے قبضہ سے موبائل فونز، پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments