انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم فرار ہونے کی کوشش میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار

 انسانی سمگلنگ میں ملوث  ملزم فرار ہونے کی کوشش میں  اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم کو مبینہ طور پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا۔

 اسلام آباد ایئرپورٹ پرامیگریشن کلیئرنس کے دوران سٹاپ لسٹ میں اس کا نام آنے پر الرٹ جاری ہوا تھا،ملزم  ابراہیم خان انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں مطلوب تھا،مقدمہ کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے متاثرین سے فی کس 22 لاکھ روپے کے عوض ڈنمارک کے لیے روزگار کے ویزے کا انتظام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...