غزہ:اسرائیلی بمباری 2افراد شہید،13زخمی

غزہ:اسرائیلی بمباری   2افراد شہید،13زخمی

غزہ (نیوز ایجنسیاں)غزہ پر اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری سے کم از کم 2 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے ۔

اسرائیلی فضائیہ  نے غزہ شہر کے علاقے تل الہوی میں چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ۔مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی انتہاپسندوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو صبح کے وقت 480 یہودی انتہاپسند مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے ۔القدس میئر آفس کے مطابق یہودی انتہاپسندوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں تلمودی رسومات بھی ادا کیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...