مائیک ہیسن مستقل ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ میں مستقل بنیادوں پر قومی ٹیم کے ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔
مائیک ہیسن کو انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے اور اگر مجھے مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری دی گئی تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، مناسب رہنمائی اور درست سمت ملنے سے ٹیم بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے ۔ تاہم اس عمل میں ایک یا دو میچ نہیں بلکہ وقت لگے گا۔مائیک ہیسن نے کہا کہ فی الحال میں نے مستقل عہدے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میری توجہ وائٹ بال کرکٹ اور ایشین گیمز پر ہے ۔ ایشین گیمز جلد شروع ہوں گے جس کے بعد وہ سلیکٹرز کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے مستقبل پر بات کریں گے ۔پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات پر بات کرتے ہوئے ہیسن نے کہا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی صرف حالیہ ایک دو ہفتوں کا مسئلہ نہیں بلکہ گزشتہ ایک سے دو سال سے یہ صورتحال بن رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments