بدترین رینکنگ، پاکستان ٹیم پہلی مرتبہ نویں نمبر پر آگئی

بدترین رینکنگ، پاکستان ٹیم پہلی مرتبہ نویں نمبر پر آگئی

بدترین رینکنگ، پاکستان ٹیم پہلی مرتبہ نویں نمبر پر آگئی یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن پر آیا ہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم تاریخ کی بدترین رینکنگ پر پہنچ گئی ہے ، قومی ٹیم پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئی ہے ۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔ جس کے بعد 10 ٹیموں پر مشتمل ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم 9ویں پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔ قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ اب تک کی بدترین رینکنگ ہے ۔ قومی ٹیم گزشتہ 20 ٹیسٹ میچز میں صرف 7 کامیابیاں حاصل کرسکی ہے ، جبکہ مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے گزشتہ 12 ٹیسٹ سیریز میں سے 6 میں وائٹ واش کا سامنا کیا، جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو رینکنگ میں ایک درجہ نقصان ہوا اور قومی ٹیم نویں نمبر پر پہنچ گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن پر آیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...