رضا اللہ کی ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار کارکردگی، شاہد آفریدی معترف
کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی رضا اللہ کے شاندار آل راؤنڈ ڈیبیو پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے نمایاں فرق پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رضا اللہ نے اپنی قوت ارادی اور بڑے دل سے سب کو دکھا دیا کہ عزم و حوصلے سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔شاہد آفریدی نے نوجوان کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ رضا اللہ کا بھرپور خیال رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments