ایلینا ریباکینا نے پہلی بار یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا
ایلینا ریباکینا نے پہلی بار یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو ہرایا،عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی پہنچ گئیں
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ 27 سالہ قازقستان کی ایلینا ریبا کینا نے ویمنز سنگلز فائنل میں بیلاروس کی ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ ارینا سبالینکا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں 27سالہ قازقستان کی ایلینا ریباکینا کا مقابلہ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبالینکا کو 4-6، 7-5 اور 2-6 سے ہرا کر فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ایلینا ریباکینا خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی پہنچ گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ سے قبل ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے ان کی شرکت بھی مشکوک تھی اور انہوں نے ایونٹ سے قبل 7 دن تک ریکیٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا، تاہم انہوں نے بہترین واپسی کرتے ہوئے فائنل میں 12 ایسز لگائے اور فتح اپنے نام کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments