جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنا چا ہتا ہوں،بنگلہ دیشی صدر
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ سفارتی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور صحت، تعلیم سمیت متعدد اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر باضابطہ اتفاق کر لیا ہے ،
ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر اور بنگلہ دیشی صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں براہِ راست پروازوں کی تعداد بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا، ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش کے صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر سے سفارتی ملاقات کی۔اس اہم بریفنگ کے دوران دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، زراعت، دوا سازی اور سیرامکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بنگلہ دیشی صدر نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مبارکباد کے تہنیتی پیغام پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ مثبت پیشرفت کا بھرپور خیرمقدم کیا اور اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments