پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ
منظور احمد کو ملزموں نے بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کیں، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں منظور احمد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کرلی۔ لیکن اس کے بدلے میں بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کردیئے گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments