شیخوپورہ:کرنٹ لگنے سے 2نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ:کرنٹ لگنے  سے 2نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ اور گردونواح میں کرنٹ لگنے کے دو واقعات میں 2نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

 ڈپٹی کمشنر آفس بلاکس کے عقب میں نامعلوم نوجوان تاریں اور دیگر سامان اتاررہا تھا کہ اچانک بجلی کی تارسے چھو جانے سے بری طرح جھلس کر دم توڑ گیا۔بھکھی روڈ ٹبہ والا قبرستان کے قریب نوجوان محبوب مسجد کی چھت کی صفائی کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محبوب محلے میں واقع مسجد کی چھت کی صفائی کے دوران قریب سے گزرتی بجلی کی ننگی تار سے اچانک چھوجانے سے جھلس کر چل بسا۔ ریسکیوٹیموں نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...