اے این ایف:3خواتین سمیت 9 ملزم گرفتار،118کلومنشیات برآمد

 اے این ایف:3خواتین سمیت 9 ملزم گرفتار،118کلومنشیات برآمد

کراچی (سٹاف رپورٹر) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار کر لیے ۔

کارروائیوں میں 5 کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 118.15 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔کارروائیاں پشاور ایئرپورٹ ، کراچی میں کورئیر آفس، پشین،چارسدہ روڈ پشاور ،ہسپتال روڈ چارسدہ ،موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد بس ٹرمینل اور کلی داؤد آباد ڈسٹرکٹ چاغی کے قریب کی گئیں۔ انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...