92نرسوں کو تجربہ کے جعلی سرٹیفکیٹس پر سعودیہ بھیجنے والے 2 ملزموں کو 41سال قید کی سزا
راولپنڈی (دنیا نیوز) 92 نرسوں کو تجربہ کے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے سعودی عرب بھیجنے والے 2ملز موں کو سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے مجموعی طور پر 41 سال قید،92 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،
ملزمان کو سزائیں فراڈ،دھو کا دہی اور نوسر بازی،امیگریشن آرڈیننس1979 کے جرائم ثابت ہونے پر دی گئیں ،ملزمان میں غلام ذوالفقار علی اور غلام فرید شامل ہیں ،مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی عبدالرحمٰن محمد عارف نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments