چوہنگ :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، شہری قتل
شیر علی کی لاش ہسپتال منتقل، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ،لاکھوں روپے ، زیورات موبائل فون لوٹ لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 33 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق شاہ پور کانجراں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔مقتول کی شناخت 33 سالہ شیر علی کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے ڈکیتی کے علاوہ ذاتی دشمنی اور دیگر پہلوئوں سے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ادھر شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔
لاری اڈا میں افتخار سے 4لاکھ 80ہزار روپے ،موبائل فون,ساندہ میں قاسم سے 4لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھائونی میں مزمل سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، انارکلی میں نبیل سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں ضیغم سے 3لاکھ 55ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شاہدرہ میں اجمل سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،قلعہ گجر سنگھ میں افضل سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ستوکتلہ سے شہادت ، داتا دربار سے حسیب ، شادباغ سے انضمام شالیمار سے دانش اور گلشن اقبال سے رفیق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments