مبینہ مقابلے ،5 ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ، ایک زخمی گرفتار

مبینہ مقابلے ،5 ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ، ایک زخمی گرفتار

ملزم سول لائن،لدھیوالہ وڑائچ،باغبانپورہ،حافظ آباد کے علاقوں میں مارے گئے

گوجرانوالہ، حافظ آباد (کرائم رپورٹر، نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ریکارڈ یافتہ 5ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ تھانہ سول لائن پولیس عثمان عرف کاکا کو برآمدگی کیلئے لیجا رہی تھی کہ ملزم کو چھڑانے کیلئے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، گولیوں کی زد میں آکر ملزم عثمان ہلاک ہو گیا۔تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران منشیات فروشی کے درجن سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ منشیات ڈیلر شکیل ڈوگر دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ناکہ پر اندھا دھند فائرنگ کرتے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ملزم کی شناخت معصوم بیگ کے نام سے ہوئی،جو راہزنی،منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پہلے بھی پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار  ہوکر جیل جا چکا تھا،حافظ آباد کے علاقہ ساگرکھرلاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والا ایک ڈاکو علی رضا34مقدمات میں جبکہ دوسراملزم رفاقت 18مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ پولیس نے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ، 15 لاکھ روپے اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ تھانہ فیروز والہ کی حدود میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم منیر پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...