بے قابو اے آئی ایجنٹس کو روکنے کے لیے نیا ٹول متعارف
نیو یارک(نیٹ نیوز)چِپ بنانے والی امریکی کمپنی این ویڈیا نے مصنوعی ذہانت کے ایسے ایجنٹس سے متعلق خدشات کے پیش نظر نیا سافٹ ویئر پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے جو بعض حالات میں انسانی ہدایات سے ہٹ کر کام کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق این ویڈیا اوپن ایجنٹ سیفٹی پلیٹ فارم کے ذریعے ادارے اے آئی ایجنٹس کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام کی نگرانی کر سکیں گے اور ان کے لیے مخصوص حفاظتی پالیسیاں بھی نافذ کی جا سکیں گی۔این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کے مطابق اے آئی کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت کے شعبے میں بھی تیز رفتاری سے پیش رفت ضروری ہے ۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اے آئی سسٹمز کے خودمختار رویے سے متعلق متعدد واقعات نے ٹیکنالوجی کی صنعت میں تشویش پیدا کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments