دنیا کے ویران جزیرے میں 34سال بعد بچے کی پیدائش
سکاٹ لینڈ(نیٹ نیوز)سکاٹ لینڈ کے ایک دور دراز جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش نے مقامی آبادی کو خوشی سے نہال کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے جزیرے ‘نارتھ رونالڈسے ’ پر 15 ستمبر کو ایلس ٹریل فورڈ اور ان کے پارٹنر خورخے سواریز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
جزیرے پر اس سے پہلے آخری بچے تھامس بروک مین کی پیدائش اگست 1992ء میں ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس چھوٹے سے جزیرے پر نہ کوئی ہسپتال ہے اور نہ ہی مستقل ڈاکٹر، بس ایک مستقل نرس موجود ہے کیونکہ یہاں صرف 70 افراد آباد ہیں۔ ایلس اور خورخے نے بچے کی پیدائش کیلئے جزیرے کا انتخاب کرنے کے بعد مقامی طبی حکام سے رابطہ کیا،بالآخر 2 دائیوں کو کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جزیرے پر پہنچایا گیا، جن کی موجودگی میں بچے کی باحفاظت پیدائش ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments