مریم نواز ناقص صفائی پر برہم ، قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی ستھرا پیجاب برطرف

 مریم نواز ناقص صفائی پر برہم ، قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی ستھرا پیجاب برطرف

ہٹائے جانیوالے افسروں کو دیگرپوسٹنگ نہ دینے کا حکم،ستھر ا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر کوباڈی کیم لگانے کا فیصلہ ویسٹ کولیکشن میں بہتری کیلئے 15دن کا ہدف دیدیا،صحتمند دل، صحتمند پنجاب ہمارا عزم ہے :وزیراعلیٰ کا یوم قلب پر پیغام

 لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلی ٰنے مختلف شہروں میں صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایات پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور ،قصور،فیصل آباد،اوکاڑاکے ستھرا پنجاب کے ایم ڈی برطرف کر دئیے ،انہوں نے حکم بھی دیا کہ برطرف افسروں کو دیگرپوسٹنگ نہ دی جائے ،وزیراعلیٰ نے صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ ایم ڈی کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں ستھر ا پنجابکے فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر کی ٹریکنک کے لئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر کی روزانہ مانیٹرنگ کے لئے اقدامات کا حکم دیا اور اس حوالے سے باقاعدہ مانیٹرنگ سیکشن بنانے کی ہدایت کی، جگہ جگہ کچرا پھینکنے والوں (اینٹی لٹرنگ کمپین) کے سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کر دئیے گئے ہیں ،وزیراعلیٰ نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن مہم میں بہتری کے لئے 15دن کا ہدف دے دیا،ستھرا پنجاب بیٹ سسٹم کو پوری طرح فعال کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ستھراپنجاب سے متعلق وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی بیشتر تحصیلوں میں ستھرا پنجاب ورکرز کو بر وقت ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے۔

تمام ڈویژن میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک،77137 انسپکشن، 9353وارننگ جاری کی جبکہ اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے گندگی کی وجہ سے 19چالان جاری کر دئیے ،لاہور میں بھی اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک ہے ،سیف سٹی کیمروں سے 2156 ڈیجیٹل چالان جاری کر دئیے گئے ،پنجاب بھر میں 37852 مقامات پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے بن (Bin) لگا دئیے گئے ،دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی یومِ قلب پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحت مند دل، صحت مند پنجاب ہمارا عزم ہے ،انہوں نے عالمی یومِ قلب پر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے احتیاط علاج سے بہتر ہے ، طرزِ زندگی میں صحت مندتبدیلی ضروری ہے ،انہوں نے پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹرزکے قیام کے عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ پنجاب کے 6اضلاع میں کیتھ لیبز میں امراض دل میں مبتلا 7294مریضوں کے کامیاب پروسیجر کئے گئے ہیں۔جہلم،جھنگ،وہاڑی،قصور،میانوالی،بہاولنگر کی کیتھ لیب میں 4448مریضوں کی انجیو گرافی، 2763افراد کی انجیو پلاسٹی کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کیتھ لیب میں دو مریضوں کو کامیابی سے عارضی پیس میکر لگائے گئے ۔8 اضلاع میں نومبر، 7 میں فروری تک کیتھ لیب بنیں گی۔وزیراعلیٰ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت تمام دل کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...