6سالہ بچی کے اغوا کا ڈراپ سین 48گھنٹوں میں بازیاب
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں چھتہ سے 6سالہ بچی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے 48 گھنٹوں کی سرتوڑ کوششوں کے بعد بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گاؤں چھتہ کے رہائشی محنت کش محمد اسلم کی 6 سالہ بیٹی کو رات کے وقت نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے ۔ والدین کو صبح بیدار ہونے پر واردات کا علم ہوا۔ انہوں نے اپنے طور پر بچی کی تلاش کی اور بعد ازاں پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ کو اطلاع دی۔ پولیس نے مختلف مقامات پر نصب کیمروں کی فوٹیج چیک کی، جس میں ٹھیکریاں وغیرہ کے مختلف کیمروں سے ایک شخص کو بچی کو ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس نے تلاش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مسلسل کوششیں جاری رکھیں اور 48گھنٹوں کے بعد تھانہ ککرالی کے گاؤں ہنج سے بچی کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments