شہریوں سے رقم وصول کرنے اور ہوائی فائرنگ پر 2پولیس اہلکار گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن کے علاقے میں شہریوں سے مبینہ طور پر رقم وصول کرنے اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں پولیس کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرے اہلکار کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں پر قابل اعتراض تعلقات کا الزام لگا کر شہریوں سے رقم لینے کا الزام ہے ، جبکہ رقم کی واپسی کے مطالبے پر مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔شہری کی شکایت پر قاسم، یونس اور طاہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے قاسم اور طاہر کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ بھتہ وصولی، ہوائی فائرنگ اور پولیس آرڈر کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ یونس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments