قومی شاہراہ پر ملنے والے 5 لاکھ اصل مالک کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے افسران نے قومی شاہراہ پر ملنے والے 5 لاکھ 45 ہزار روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق احمد پور شرقیہ کے قریب قومی شاہراہ پر 5 لاکھ 45 ہزار روپے کی رقم ملی، جس پر سنٹرل زون کے ایس آئی صدام حسین اور کانسٹیبل محمد عاطف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رقم کو محفوظ کر لیا۔ترجمان کے مطابق ضروری تصدیق کے بعد رقم اس کے مالک دلشاد احمد کے حوالے کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments