تیز رفتار گاڑی نے 5سالہ بچے کو کچل دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی شناخت 45 سالہ انور ولد عظیم کے نام سے ہوئی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متوفی پیشے کے اعتبار سے ٹرک ڈرائیور تھا ،اپنا ٹرک کھڑا کرکے سڑک کی دوسری جانب جارہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں درخشاں تھانے کی حدود سی ویو چنکی منکی کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ ارحم جاں بحق ہو گیا ۔ادھر سرجانی ٹاؤن میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار قربان جاں بحق ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments