شمالی چھاؤنی:چور گھر سے 60لاکھ کی نقدی،اشیا لے اڑے

شمالی چھاؤنی:چور گھر سے 60لاکھ کی نقدی،اشیا لے اڑے

ڈیفنس اے میں ملازمہ گھر سے 35لاکھ کی نقدی ، زیورات چوری کرکے فرار ڈکیتی ،چوری کی دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں کی قیمتی چیزوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے میں گھر میں 35لاکھ کی چوری ہوئی ہے ۔گھریلو ملازمہ گھر سے 35لاکھ روپے کی نقدی طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہو گئی ، شمالی چھائونی کے علاقے میں چور گھر سے 60لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور نقدی  چوری کر کے فرار ہو گئے ۔چور شہری شارق کے گھر میں ملازمت کرتا تھا ۔ ہنجروال کے علاقے مرغزار کالونی میں چور قیمتی طوطا چوری کرکے لے گئے ۔ نواں کوٹ میں عمران کے گھر سے 30لاکھ روپے کی چوری کر لی گئی۔ لاری اڈا میں چور سلیم عباس کے گھر سے 6لاکھ 85ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے ۔اسکے علاوہ شاہدرہ میں کاشف سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں غیاث سے 2لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں طاہر سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں فیصل سے 2 لاکھ اور موبائل فون، شالیمار میں سکندر سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں مظہر سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ستوکتلہ کے علاقے میں جعفر سے 24 ہزار روپے ،جبکہ جنوبی چھاؤنی سے اخلاق اور شفیق آباد سے عامر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...