بڑھتا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے ، چوہدری محمد سرور

بڑھتا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے ، چوہدری محمد سرور

لاہور (این این آئی)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بڑھتے تجارتی خسارے اور بیلنس آف پے منٹ میں عدم توازن پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 کہا کہ ماہ ستمبر کے دوران 4ارب 39کروڑ ڈالر کا خسارہ معاشی محاذ پر ناکامی اور لمحہ فکریہ ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دباؤ کم ہوگا، فنانشل مینجمنٹ بہتر کرنے اور فوری اقدامات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ورنہ بے روزگاری اور مہنگائی کا نیا سونامی آئے گا۔ جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 21.1فیصد بڑھ کر 9ارب 33کروڑ ڈالر تک رپورٹ ہو رہا ہے جو خطرناک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...