کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگرد گرفتار
اسلحہ، دھماکا خیز مواد ، تنظیم کے پمفلٹ ، پرائمہ کارڈ ودیگر ممنوعہ مواد برآمد دہشتگردوں کا تعلق گوجرانوالہ ، بہاولپور ، چنیوٹ ، راولپنڈی ،بھکر ،سرگودھا سے
لاہور(اے پی پی)پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی91 کارروائیاں کیں، جن میں91 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور8 دہشت گردوں میںشہزاد اکبر ، محمود علی وغیرہ شامل ہیں ، دہشت گردوں کا تعلق گوجرانوالہ ، بہاولپور ، چنیوٹ ، راولپنڈی ،بھکر ،سرگودھا سے ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد465 گرام، ڈیٹونیٹر3 سیفٹی فیوز وائر20 فٹ، ہینڈ گرنیڈ ، 2 کالعدم تنظیم کے پمفلٹ ، میگزین، پرائمہ کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments