پستہ کھانے سے رات کو اچھی نیند کا حصول ممکن
واشنگٹن(نیٹ نیوز)پستہ صرف دیکھنے میں خوبصورت نہیں بلکہ ان کا ذائقہ بھی بہترین ہے ۔سبز رنگ کی اس گری کا ذائقہ ہلکا میٹھا ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ ہزاروں سال سے انسان اسے کھا رہے ہیں۔
اب دریافت ہوا ہے کہ اسے کھانے سے رات کو اچھی نیند کے حصول میں مدد ملتی ہے ۔کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ دیکھا گیا تھا کہ پستہ کھانے سے نیند پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں،پستہ کی مزیدار گری ٹرپٹوفان، فائٹومیلاٹونین اور دیگر اجزا سے بھرپور ہوتی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ میگنیشم اور وٹامن بی 6 جیسے اجزا بھی ہوتے ہیں جو ٹرپٹوفان کو سیروٹونین اور میلاٹونین میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔بیشتر افراد میلاٹونین سپلیمنٹس کو اچھی نیند کے حصول کیلئے استعمال کرتے ہیں۔پستہ جسم کے اندر ایسے متعدد حیاتیاتی افعال پر اثر انداز ہوتاہے جو نیند سے جڑے ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments