کوئی فیورٹ نہیں ،اچھا کھیلنے والی ٹیم جیتے گی :کوشال مینڈس

کوئی فیورٹ نہیں ،اچھا کھیلنے والی ٹیم جیتے گی :کوشال مینڈس

پاکستان میں سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے پرجوش ہیں :صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے پرجوش ہے اور دو مضبوط حریفوں کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی خواہاں ہے ،ٹرائی سیریز میں کوئی فیورٹ نہیں ،جوٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم ہر سیریز اور ٹورنامنٹ میں اعلی معیار کی کرکٹ کھیلنے ، اپنے حریفوں کا بھرپور مقابلہ کرنے اور مقررہ اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ ٹیم سہ ملکی سیریز میں بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...