جاپانی ٹیکنالوجی نمائش میں روبوٹ کا دنگ کرنیوالاڈانس

جاپانی ٹیکنالوجی نمائش میں روبوٹ کا دنگ کرنیوالاڈانس

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک ٹیکنالوجی نمائش کے دوران انسان نما روبوٹ میکارینا نے ڈانس کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا ۔

 ٹوکیو کے قریب ہونے والی سالانہ نمائش میں جاپان سمیت دنیا بھر کی کمپنیوں نے جدید روبوٹس اور ٹیکنالوجی پیش کی جن میں سے ایک انسان نما روبوٹ ڈانس کرتانظر آیا اوردیگر دکانوں میں شیلفوں پر سامان ترتیب دینے جیسے کام کرتے رہے ۔نمائش میں پیش کی جانے والی دیگر جدید ایجادات نے بھی شرکا کی توجہ حاصل کی تاہم میکارینا کی دھوم سوشل میڈیا پر بھرپور اندازمیں دکھائی دی ۔سوشل میڈیا صارفین نے جہاں روبوٹ کے ڈانس کو سراہا اور تعریف کی وہیں اس کو دنیا کے ماہر ڈانسرز کیلئے خطرہ بھی قراردے دیا ۔ایک صارف کا کہناتھاکہ روبوٹ کے ڈانس میں جو نظرآیا وہ شاید ایک انسان نہ کرپائے اور ہوسکتا ہے کہ ڈانسر ز کی چھٹی کرادے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...