یمن پرسعودی فضائی حملے 12جاں بحق ،33افرادزخمی
صنعا(اے ایف پی)یمن میں سعودی عرب کے رات گئے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے ، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
حوثی میڈیا کے مطابق تعز گورنریٹ میں 9 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔ ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔اس سے قبل ذمار صوبے میں حملوں کے دوران تین بچے جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے تھے حوثی میڈیا نے ہفتے کو دعویٰ کیا کہ حملوں میں شہری رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور کلسٹر بم استعمال کیے گئے ، جن پر بین الاقوامی سطح پر پابندی عائد ہے ۔یمن کے حوثی باغیوں نے ہفتے کو حکومت کے حامی 159 جنگجوؤں کو عام معافی کے تحت رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ حوثی عہدیدار عبدالقادِر المرتضیٰ نے بتایا کہ رہا کیے گئے قیدیوں نے لڑائی کے بغیر رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالے تھے ۔ ریڈ کراس نے قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کو بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کے حل کا واحد قابل عمل اور پائیدار راستہ سیاسی عمل ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تنازع کے حل کے لیے سیاسی عمل کو ناگزیر قرار دیا،انہوں نے اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جھڑپوں کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دو بڑے آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔ ایرانی حکام کے مطابق دونوں جہازوں میں 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل موجود تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments