کتا اور بچہ مل کرکرکٹ کھیلنے لگے ، ویڈیو وائرل ہوگئی

 کتا اور بچہ مل کرکرکٹ کھیلنے لگے ، ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور (نیٹ نیوز)کتا بچے کو کرکٹ سکھانے کیلئے کوچ بن گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کتے کو بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا بچے کے پاس اپنے منہ میں بال اٹھا کر لاتا ہے اور بچہ اپنے بیٹ سے بال کو مارتا ہے جسے اٹھانے کیلئے کتا بھاگتا ہے اور پھر بال کو اٹھا کر دوبارہ بچے کے پاس رکھتا ہے ۔سوشل میڈیا پر کتے اور بچے کی اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ کتا اس بچے کو کرکٹ کھیلنا سکھا رہا ہے تاہم اس ویڈیو میں یہ واضح نہ ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس ملک یا کس علاقے کی ہے ۔ اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ،کئی صارفین نے اس ویڈیو کو شاندار قرار دیتے ہوئے کتے کے پالتوجانور ہونے کے حوالے سے کمنٹس کئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...