سہ ملکی ون ڈے سیریز،ٹرافی کی رونمائی آج سے میدان سجے گا
پہلے میچ میں پاکستان اور سری لنکاآمنے سامنے ، ٹاس ساڑھے 12،میچ ایک بجے شروع ہونگے ،شاہین ،بروک اورمینڈس کا ٹرافی کیساتھ فوٹو سیشن
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا باقاعدہ آغاز آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا ،گزشتہ روز تینوں کپتانوں شاہین آفریدی ،ہیری بروک اور کوشال مینڈس نے ٹرافی کی رونمائی کی اور فوٹوسیشن کروایا ۔انگلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف اور دوسرا میچ 22 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی، تمام میچز کے ٹاس دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوں گے اور میچ ایک بجے شروع ہونگے ۔ پاکستانی میدانوں پریہ چوتھی سہ ملکی سیریز ہے ،اس سے قبل پاکستان 1994میں آسٹریلیا و جنوبی افریقہ، 2004 میں سری لنکا و زمبابوے اور 2025 میں نیوزی لینڈ و جنوبی افریقہ کی میزبانی کر چکا ہے ۔ سیریز میں مجموعی طور 7میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین راولپنڈی اور فائنل سمیت چار میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments