مہنگا موبائل ،20کلو بریانی، قیمتی تحائف،خاندان پریشان

مہنگا موبائل ،20کلو بریانی، قیمتی تحائف،خاندان پریشان

نئی دہلی (نیٹ نیوز)جنوبی بھارت کے شہر مدورائی میں ایک گھر میں روزانہ 30سے 40کیش آن ڈلیوری پارسل موصول ہونے لگے جس پر خاندان پریشان ہوگیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر شنموگناتھن ویرامنی کی اہلیہ سمنگلی ویرامتی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے گھر روزانہ 30 سے 40 کیش آن ڈلیوری پارسل آتے ہیں ،جن میں کھانا، ٹی وی، فریج، آئی فون اور یہاں تک کہ 20 کلو بریانی بھی شامل ہے ،جس کی وجہ سے گھر کے مالک اور پڑوسی سب ناراض ہیں، ہمیں یہ گھر چھوڑنا پڑے گا۔ براہِ کرم اپنی ذاتی معلوما ت عوامی طور پر شیئر نہ کریں ،ہماری معلومات کہیں شیئر ہوئیں اور یہ سب اسی کا کیادھرا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ معاملہ صرف پارسلز پر ختم نہیں ہوا بلکہ کسی شخص نے میرے شوہر کا نام اور فون نمبر گردے عطیہ کرنے والوں کی فہرست میں بھی درج کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...