5گھنٹے سے کم سونا یادداشت کو متاثر کرنے کاباعث قرار
لاہور (نیٹ نیوز)نیند ہماری زندگی کا انتہائی اہم عمل ہے جو جسم اور ذہن دونوں کی صحت کیلئے بہت زیادہ ضروری ہے ،اگر آپ روزانہ 5 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں تو اس کے جسم پر مضراثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
نیند کی کمی کے باعث جسم کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آپ زیادہ آسانی سے کسی بیماری کے شکار ہوجاتے ہیں،دل کی صحت خراب ہوتی ہے ،بریسٹ کینسر، آنتوں اور مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے ۔ایک رات کی خراب نیند سے بھی دماغ کی سوچنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے ۔یادداشت، فیصلہ سازی، منطق اور مسائل حل کرنے جیسی صلاحیتیں نیند کی کمی سے متاثر ہوتی ہیں۔ماہرین کی کہنا ہے اس سے زیادہ مضر اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں اس لئے کم ازکم 7سے 8گھنٹے تک لازمی سونا چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments