سلطان آف جوہر ہاکی ،پاکستان کی فتح ، چین کو 8-3 سے مات
اسام کے 2،فاروق ،ولید ،فیاض ،غلام مصطفی،عثمان اور سیف کا ایک ایک گول
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چین کو 3 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے دی۔چین نے پہلے ہاف میں تین گول کئے تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں مقابلے کا پانسہ پلٹ دیا، اسام حیدر نے دو بارگیند کو گول پوسٹ میں پھینکا جبکہ محمد فاروق، ولید رانا، فیاض حمزہ، غلام مصطفی ، محمد عثمان اور سیف اللہ نے ایک ایک گول کیا۔ جوہر بہرو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان، میزبان ملائیشیا، چین، جاپان اور کینیڈا کی ٹیمیں شریک ہیں، ایونٹ 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments