ٹرمپ نے روس پرنئی پابندیاں اور محصولات معطل کر دئیے صدارتی حکم نامے پر دستخط
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے روس کے شعبہ توانائی پر پابندیوں اور محصولات سے چھوٹ دینے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردئیے۔
یہ پابندیاں گزشتہ ماہ منظور ہونے والے لنڈسے گراہم ایکٹ کے تحت عائد کی جانی تھیں، جس میں روسی تیل اور گیس کے بڑے خریداروں پر 100 فیصد تک محصولات لگانے کا اختیار دیا گیا تھا۔ٹرمپ کا یہ فیصلہ پیوٹن کے ساتھ تیل کی عالمی ترسیل سے متعلق معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے ۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدرروس پر مزید پابندیاں ختم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی فیصلے کو پیوٹن کیلئے انعام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ماسکو کو جنگ جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments