بھارت:ہندو مذہبی تہوارمیں بھگدڑ، 19افرادہلاک،25زخمی
کولکتہ(اے ایف پی)بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ہندو مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات سالہ بچی بھی شامل ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق بارش کے دوران پنڈال کے باہر موجود ہجوم میں افراتفری پھیل گئی، لوگ ایک دوسرے کو دھکیلتے ہوئے زمین پر گر پڑے ، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments