محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

ڈائریکٹرکرکٹ سوئی ناردرن گیس محمد حفیظ کی تصدیق ،کل ایکشن میں ہونگے

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان کل سے شروع ہونیوالے خان ریسرچ لیبارٹریز کے خلاف پریزیڈنٹ ٹرافی کے چارروزہ میچ میں سوئی ناردن گیس کی قیادت کریں گے جوشعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔سوئی ناردن گیس کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے تصدیق کی کہ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اسامہ شیرون نیازی کی جانب سے انہیں اس کے بارے میں باقاعدہ ای میل موصول ہو چکی ہے ۔واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد محمد رضوان اور بورڈ کے مابین معاملات کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...